مصری سپریم کورٹ نے یوٹیوب پر ایک ماہ کیلئے پابندی لگا دی
قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ) مصری سپریم کورٹ نے یو ٹیوب پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کر دی۔ عرب میڈیا کے مطابق پابندی کا حکم یو ٹیوب پر گستاخانہ فلم نشر کرنے کے خلاف جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے حکومت کو گستاخانہ فلم کے تمام لنکس روکنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ حتمی ہے۔ اپیل کی اجازت نہیں۔ اس سے قبل بھی ایسے معاملات پر عدالت مداخلت کر چکی ہے لیکن مصری حکومت کے پاس سوائے قانون کی پاسداری کے کوئی راستہ نہیں ہے۔ واقعہ کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔