مستقبل میں کھیلنے سے متعلق فیصلہ آئندہ دنوں میں کرونگا: مصباح الحق
کراچی (آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی چیمپئن اسلا م آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائر منٹ کا عندیہ دے دیا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا نوجوان اچھا کھیلے، عمرکے اس حصے میں انفرادی کے بجائے ٹیم کی کامیابی معنی رکھتی ہے۔ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوال پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کھیلنے یا نہ کھیلنے سے متعلق فیصلہ آئندہ آنے والے دنوں میں کروں گاتاہم خوشی کی بات یہ کہ نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کررہے ہیں۔