لاہور + مریدکے (خصوصی نامہ نگار + نامہ نگار) جماعت اسلامی کے نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں نام کی جمہوریت ہے اور فیصلے پارلیمنٹ کی بجائے امریکہ کی مرضی سے ہو رہے ہیں، پوری قوم کو امرےکی غلامی مےں دےا جا چکا ہے، اسلام آباد مےں بلےک واٹر اور امرےکی اےجنٹوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ امرےکی سفےر وائسرائے کا کردار ادا کر رہی ہیں‘ حکمران خود کہتے ہےں کہ ڈرون حملے غلط ہیں مگر ان کو رکوانے کے لئے عملی طور پر کچھ نہیں کرتے، حکمران بلٹ پروف گاڑےوں کے لئے لڑتے ہےں غرےب عوام کے لئے چےنی کے حصول کے لئے کمپوٹرائزڈ شناختی کارڈ لازمی قرار دے دےا گےا ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ رو جمعےت طلبہ عربےہ پنجاب کے اجتماع عام مےں کے آخری روز غلبہ اسلام سےشن سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی گو امرےکہ گو تحرےک ملک بھر مےں جاری ہے۔ امرےکہ نے امت مسلمہ کے خلاف اگرجارحانہ اقدامات بندنہ کئے توےہ تحرےک عالمی سطح پر جاری ہو جائے گی۔ حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سےد صلاح الدین نے کہا کہ اسرائےل، امریکہ اور بھارت مل کر پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں چالیس ہزار ”را“ کے ایجنٹوں کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے ٹریننگ دی جا چکی ہے۔ علےحدگی پسند قوتےں بالخصوص بلوچستان لبرےشن فرنٹ بےرونی امدادا ور ”را“ کے اےجنڈے پر عمل پےرا ہےں اور پاکستان کو مسلسل عدم استحکام کا شکار کر رہی ہےں۔ فتح ےا شہادت جمعےت طلبہ عربےہ اور حزب المجاہدےن کا سلوگن ہے جدوجہد جاری رکھےں گے‘ ملک کو توڑنے کی سازش جمعےت طلبہ عربےہ کے نوجوانوں نے ناکام بنانا ہو گی۔ کشمےر کا کوئی حل آزادی کے سوا قبول نہےں فتح ےا شہادت تک جدوجہد جاری رکھےں گے۔ جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ مغرب کے تمام نظام بری طرح بدنام ہو چکے ہیں۔ محمد غیاث منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ دینی مدارس اور علما کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی دے گے۔ فرید پراچہ اور راشد نسیم نے بھی خطاب کیا۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024