چین کی آٹھ کمپنیوں نے پاکستان کے ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔اس دلچسپی کااظہار شنگھائیYuanyi انڈسٹری کے چیئرمین Huang Weiguoکے زیرقیادت چین کی آٹھ اہم ٹیکسٹائل کمپنیوں کے ایک وفد نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک میں منافع بخش کاروباری منصوبے شروع کرنے کے لئے سرمایہ کاروں اورتاجروں کوسازگارماحول فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی پوری توجہ کاروباری لاگت کم کرنے اورایسی پالیسیوں پرعملدرآمد پر مرکوز ہے جن کے ذریعے معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔وزیراعظم نے شاندارکاروباری مواقع،ملک کے جغرافیائی تذویراتی محل وقوع، صارفین کی بڑی منڈی اورملک کی سستی اورہنرمندافرادی قوت پرروشنی ڈالی۔انہوں نے وفد کویقین دہانی کرائی کہ حکومت سرمایہ کاروں کوہرممکن تعاون اورسہولت فراہم کرے گی۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024