سانگلہ ہل : 3 روزہ کبڈی ٹورنامنٹ آج سے شروع ہو گا
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)عظیم روحانی شخصیت بابا اللہ بخش سرکار المعروف بابا وید کے 47ویں سالانہ عرس پر3روزہ کبڈی ٹورنامنٹ آج سے چک نمبر55برج میں کھیلا جائیگا۔ جو29جنوری تک جاری رہے گا،ٹورنامنٹ کے آخری روز تقسیم انعامات کی تقریب ہو گی ، میں صوبائی وزیر اوقاف و مذیبی امور سید زعیم حسین قادری،چوہدری غلام رسول ساہی ایم این اے،پنجاب اسمبلی کے سابق سپیکر چوہدری محمد افضل ساہی ایم پی اے،ضلع کونسل ننکانہ کے چیئرمین محمد طاہر ملک،مقامی میونسپل کمیٹی کے چیئرمین چوہدری حسن شاہ نواز ملہی،چوہدری ظفر ذوالقرنین ساہی سابق ایم پی اے اور چوہدری امجد طفیل چٹھہ ممبر ضلع کونسل فیصل آباد مہمانان خصوصی ہوں گے،ٹورنا منٹ میں نامور ٹیمیں حصہ لیں گی۔