دو پٹرول پمپ مالکان کیخلاف مقدمہ
گگو منڈی(نامہ نگار)سب انسپکٹر الطاف حسین نے بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم جملیرا روڈ پر چک نمبر 287۔ای۔ بی کے قریب وٹو پٹرولیم کو چیک کیا تو وہاں پر CCTVکیمرے اور دیگر سکیورٹی کے انتظامات نہ پائے گئے اور سیل جاری تھی ۔پولیس نے پمپ مالکان محمد احمد ،عبدالقادر وٹو کے خلاف سکیورٹی آ رڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔