طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وزیر مملکت برا ئے داخلہ طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت وکیل صفائی کے پیش نہ ہو نے کے با عث6 مارچ تک ملتوی کر دی ہے ،جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے طلال چودھری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت شرو ع کی تو عدالت نے طلا ل چو ہدری سے استفسار کیا کہ کیا انہو ں نے جواب دا خل کرا دیا ہے تو طلال چو ہدری نے بتایا کہ انہو ں نے اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔عدالت کے استفسار پر طلال چو ہدری نے بتایا کہ ان وکیل چھٹیوں پر ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے کیو نکہ انہو ں نے التواکی درخواست دی ہے ،جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کب تک دستیاب ہوں گے تو طلال چودھری نے کہا کہ وہ پانچ مارچ کے بعد آئیں گے جس پر عدالت نے طلال چودھری کی جانب سے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے توہین عدالت کیس کی مزید سماعت چھ مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔