ایم ڈی واٹر بورڈ سید ہاشم رضا زیدی آج ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹر بورڈ سید ہاشم رضا زیدی اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد آج ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ڈی ایم جی گروپ سے تعلق رکھنے والے سید ہاشم رضا زیدی کو مختلف ادوار میں تین مرتبہ ایم ڈی واٹر بورڈ تعینات کیا گیا آخری مرتبہ انہوں نے مارچ 2017ء میں واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ علاوہ ازیں واٹر بورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ کی سنیارٹی اور گریڈ 20 میں ترقی کی قانونی حیثیت چیلنج ہو گئی ہے۔ سیکرٹری بلدیات نے خود کو سینئر اور ترقی کا اصل حقدار قرار دینے والے افسر ظہیر عباس کی درخواست پر ایم ڈی واٹر بورڈ سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے لیکن ایم ڈی واٹر بورڈ آفس مذکورہ سمری کو دبا کر بیٹھ گیا ہے۔ ظہیر عباس نے اپنی تحریری درخواست میں واقعات کو تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسد اللہ سنیارٹی لسٹ میں ان سے کافی جونیئر ہیں اور ان کو خلاف قواعد گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے‘ سنیارٹی لسٹ میں گڑبڑ کی گئی اور ان کا حق مارا گیا ہے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ/ ریٹائر