قادیانی پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، مفتی محمدنعیم
کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے مہتمم و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ قادیانی دنیا بھر میں پاکستان کیخلاف سازشوںمیں مصروف ہیں ، قانون توہین رسالت کو غیر موثر بنانے کی پس پردہ کوششیں کی جارہی ہیں ، قانون توہین رسالت اور عقیدہ ختم نبوت مسلمانان پاکستان کی اساس ہے سازشں برداشت نہیں کی جاسکتی۔پیرکو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ یورپ کے ذریعے قادیانی اور ان کے آلہ قانون ناموس رسالت کیخلاف پھر سے سازشوں میں سرگرم ہوچکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بیشمارقربانیوں کے نتیجے میں 1973 کے آئین میںختم نبوت کا عقیدہ نہ رکھنے والوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیااور یہ واضح کیاگیا کہ قادیانی مرزائی فرقہ غیرمسلم اقلیت ہیں ،قادیانی یا مرزائی نہ ہی مسلمان کہلا سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے عبادت خانوں کو مساجدکا نام دے سکتے ہیں ۔آئین کی رو سے دیگر اقلیتوں کی طرح قادیانیوں کو بھی حقوق حاصل ہیں ،انہوںنے کہاکہ اس کے باوجود وطن عزیز کیخلاف جہاں کہیں بھی سازشیں ہورہی ہیں ان میں قادیانی اور ان کے آلہ کار ملوث ہیں ۔