ایچ ای سی فیلو شپ فیز II کیلئے درخواستیں 7 مئی تک جمع کی جائیں گی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) انڈیجنس پی ایچ ڈی فیلو شپ فار 5000 سکالرز فیز II کے تحت مشتہرکردہ وظائف کیلئے درخواستیں دینے کی حتمی تاریخ 7 مئی مقرر کی گئی ہے، درخواستیں جمع کرانے کی حتمی تاریخ کے ایک ماہ کے اندر میرٹ کی بنیاد پر وظائف کی فراہمی کیلئے ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ گزشتہ روزایچ ای سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وظائف ہونہار پاکستانی طلباء جو کہ پاکستانی جامعات سے پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کرنے کا رادہ رکھتے ہیں۔ ان کٹیگریز میں بیچلرز اور ماسٹرز (مکمل)، ماسٹرز اور ایم فل (مکمل)، ماسٹرز اور ایم فل (اندراج شدہ ) اور پی ایچ ڈی (اندراج شدہ ) شامل ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد مطالعہ کے تمام شعبہ جات میں تعلیم یافتہ ہیومن ریسورس پیدا کرنا ہے۔ ملک کے اندر تعلیم مکمل کرنے والے یہ طلباء اور محققین پاکستانی جامعات میں تحقیق و ترقی کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ٹیسٹ کی کٹیگریز میں انجینئرنگ، آئی ٹی، میتھ، سٹیٹسٹک اور فزکس کیلئے ہیٹ ۔I، منیجمنٹ سائنس اور بزنس ایجوکیشن کے لیے ہیٹ ۔IIسوشل سائنسز، آرٹس اور ہیومینیٹیز ، کلینکل اور اپلائیڈ سائیکالوجی کیلئے ہیٹ ۔IIIاور ایگریکلچر، ویٹرنری سائنس، بائیولاجیکل سائنس اور فزیکل سائنسز کیلئے ہیٹ ۔IVشامل ہیں۔ سکالر شپ اسکیم سے مستفید ہونے کیلئے eportal.hec.gov.pkکے ذریعے آن لائن درخواست جمع کروائیں ۔ آن لائن درخواستیں جمع کروانے والے امیدواروں کو ان کے ای میل ایڈریس اور بزریعہ ایس ایم ایس رول نمبر سلپس بھجوا دی جائیں گی ۔ مزید براں رول نمبر سلپس ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔