پاک جرمنی دفاعی تعاون وسیع کرنے کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور جرمنی نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید وسیع اور مستحکم کرنے کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے جمعرات کے روز جرمنی کے شعبہ دفاع کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل روہل جوچن اور سیکرٹری دفاع ضمیرالحسن شاہ کے درمیان ملاقات میں ہوا۔سیکرٹری دفاع نے انھیں دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کثیرجہتی حکمت عملی کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔جرمنی کے دفاعی شعبے کے نائب سربراہ کو پاکستان کیلئے پرامن افغانستان کی اہمیت اور افغانستان میں دیرپا امن میں پاکستان کے کردار سے متعلق بھی بتایاگیا۔
پاکستان/جرمنی