حادثے میں مکمل تباہ ہونے والی کار کا ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا
لندن (نیٹ نیوز) سنگاپور میں ایک خطرناک حادثے نے دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دیئے‘ تیز رفتار کار کے پرخچے اڑ گئے لیکن قسمت اچھی تھی کہ ڈرائیور بچ گیا۔ کار اپنی پوری رفتار سے چلی جارہی تھی کہ اچانک ایک موڑ پر تیز رفتار ٹرک ہارن بجائے اور انڈی کیٹر دیئے بغیر سامنے آگیا۔