چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ کونسل نے بیک وقت تین طلاقوں کو قابلِ تعزیر قراردینے کی تائید کی ہے۔اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد چیئرمین کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بیک وقت تین طلاقیں بڑا معاشرتی مسئلہ بن گیا ہے، کونسل نے بیک وقت 3 طلاقوں کو جرم قرار دینے کی تائید کردی ہے اور سزا کے لئے علمائے کرام سے مشاورت کی جائے گی۔ڈاکٹرقبلہ ایاز نے کہاکہ کونسل نے جامع طلاق نامہ بنانے پربھی اتفاق کیا ہے، طلاق نامہ تشکیل دے کروفاقی حکومت کوبھجوائیں گے جبکہ بیک وقت تین طلاقوں کےمعاملے پر بہت جلد کانفرنس بھی بلائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ16 سے 18 سال سے کم عمر بچے کم سن کہلاتے ہیں اور اسلامی نظریاتی کونسل کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی کرتی ہے جبکہ حکومت اس حوالے سے آگاہی مہم شروع کرے۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024