پنجاب یوتھ فیسٹیول: تحصیل سطح کے مقابلوں میں نوجوانوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی
لاہور+ گوجرانوالہ(سپورٹس رپورٹر+) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تیسرے مرحلہ میں تحصیل سطح کے مقابلوں میں نوجوانوں کی تعداد 1لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ تیسرے مرحلہ کے آغاز میں نوجوانوں کی کم تعداد نے مقابلوں میں حصہ لیا تاہم دن گزرنے کے ساتھ ساتھ گراﺅنڈز میں میلہ کا سماں پیدا ہونا شروع ہوگیا ہے جہاں کھلاڑیوں کی کثیر تعداد مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے۔صوبہ بھر سے 47275 نوجوانوں نے مقابلوں میں حصہ لیا جس میں سے 14432کھلاڑیوں نے یوتھ فیسٹیول میںفتح کے جھنڈے گاڑے۔ تحصیل سطح پر 30سیکٹرز میں 91ایونٹس کا انعقاد جاری ہے۔ کھیلوں میں پنجہ آزمائی، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، بلیئرڈ، کرکٹ، رسہ کشی، باڈی بلڈنگ، فٹ بال، فن ریس، ویٹ لفٹنگ، باسکٹ بال، شطرنج، کبڈی، میٹ ریسلنگ، دیسی کشتی اور ٹیبل ٹینس جبکہ جنرل کیٹگریز میں قرا¿ت، نعت خوانی، کوکنگ، پینٹنگ، پالتو جانوروں کے مقابلہ، فوٹوگرافی، شاعری، ملی نغمہ، کچن گارڈننگ اور صحت مند بچوں کے مقابلہ شامل ہیں۔ صوبہ کی مختلف تحصیلوں میںاب تک 27652 نوجوانوں نے کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلہ میں جگہ بنالی جبکہ لاہور ڈویژن میں 4795 نوجوانوں میں سے 2249 نے فتح حاصل کی ہے جبکہ لاہور ڈسٹرکٹ کی تحصیلوں میں اب تک 1286 نوجوانوں میں سے 643 فتح کا جشن مناتے ہوئے گھروں کو روانہ ہوئے۔ اسی طرح قصور میں 2613 جبکہ شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں 506 نوجوانوں میں سے 390 کامیاب رہے۔ لاہور میں گرین ٹاﺅن میں ہونے والے کوکنگ مقابلے نے فیسٹول کو نئی رونق بخشی خواتین نے مختلف ذائقہ دار ڈش تیار کرکے حاضرین کے دل موہ لئے۔ مقابلے کے دوران خواتین کی تیاریاں قابل دید تھیں جنہوں نے ایک سے بڑھ کر ایک ڈش تیار کرکے اس مقابلے کو پروفیشنل رنگ دے دیا۔ ججز کے فیصلہ کے بعد نشترٹاﺅن کی فائزہ نعیم، فرحت اسرار دوسری اور عائشہ نظام تیسرے نمبر پر رہیں۔ گوجرانوالہ میں پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت محکمہ بہبود آبادی ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام یونین کونسل لیول پر صحت مند بچوں کے مقابلوں میں گوجرانوالہ سٹی کی یونین کونسلوں سے 64 بچوں نے اول پوزیشن حاصل کی اور انعام کے حقدار قرار پائے جبکہ تحصیل صدر گوجرانوالہ کی یونین کونسلوں سے 33 بچوں نے اول پوزیشن حاصل کی‘ تحصیل کامونکی سے 27بچوں نے پوزیشن حاصل کی۔ نوشہرہ ورکاں سے 25 بچے اول قرار پائے اور تحصیل وزیرآباد سے 30 بچے اول آئے اور انہوں نے انعامات حاصل کئے۔