نوابشاہ ٹریفک حادثات نے 2افراد کی جان لے لی
نواب شاہ/ پڈعیدن(نامہ نگاران) مختلف حادثات اور واقعات میں تین افراد جا ں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق مہران ہائی وے پر حادثہ،بیٹا جاں بحق باپ زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ۔مہران ہائی وے پر پڈعیدن کے قریب ایک تیز رفتار کار اْوور ٹیک کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 12سالہ توقیر علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،جب کہ باپ منیر احمد راجپوت شدید زخمی ہو گیا پولیس نے لاش اور زخمی کو پڈعیدن کے رورل ہیلتھ سینٹر پہنچایا ،جہاں شدید زخمی منیر علی کو طبی امداد دینے کے بعد نواب شاہ کے پی ایم سی اسپتال کے لئے روانہ کیا گیا۔ دوسری جانب چار روز قبل نصرت کینال میں ڈوب جانے والے بچے کی لاش مل گئی ،چار روز قبل پڈعیدن کے نواح میں واقع گوٹھ پھل پوٹو کی صائمہ جس نے نہر میں چھلانگ لگادی تھی اور اِسکا ایک بچہ عمر فاروق ڈوب گیا تھا اْس کی لاش تیتری پل کے قریب سے مل گئی ہے۔کار کی زد میں آکر محنت کش ہلاک ، نیو سعیدہ آباد کے قریب قومی شاہراہ پر سڑک عبور کرتے ہوئے محنت کش قادر علی دستی کار کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا پولیس نے اْس کی لاش کو اسپتال پہنچایا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی بد قسمت محنت کش اینٹوں کے بھٹہ پر کام کرتا تھا،پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے کار کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔