ایس ایس پی آپریشنز ملتان کا چائنیز کی سکیورٹی پر اظہار اطمینان
ملتان (نما ئندہ خصوصی) ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم نے سی پیک پروجیکٹس میں چائنیز کو سکیورٹی مہیا کرنے والی نجی سکیورٹی کمپنی کا دورہ کیا۔ نجی کمپنی کے افسران نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان کو سکیورٹی مہیا کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کے حوالے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے اس حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ چائنیز کو سکیورٹی فراہم کرنے میں پولیس کے ساتھ ساتھ نجی کمپنی کا بھی اہم کردار ہے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تعمیر وترقی کے لئے کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور ان کو سکیورٹی فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے۔
اطمینان