پاکستان نے افغانستان کیلئے 1600 ٹن سے زائد امدادی سامان بھجوادیا
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے اب تک افغان عوام کیلئے 1669 ٹن امدادی اشیا پر مشتمل 13 کھیپیں روانہ کی ہیں جبکہ جنگ زدہ ملک کے لئے انسانی امداد پہنچانے کا عمل جاری ہے۔ خوراک، ادویات اور شیلٹرز پر مشتمل دو کھیپ طورخم بارڈر سے، دو غلام خان بارڈر اور ایک چمن بارڈر سے روانہ کی گئی ہیں۔ ترکی کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی، آغا خان فاؤنڈیشن، رزق، لاہور میں قائم ایک سٹارٹ اپ اور کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے اشتراک سے5کنسائنمنٹس کا بندوبست کیا گیا۔ ان میں سے تین کھیپ طورخم سے، ایک ایک انگور اڈہ اور خرلاچی سے بھیجی گئی۔مذکورہ پانچ کھیپوں میں 554 ٹن خوراک، ادویات اور شیلٹرز شامل ہیں۔