انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ، پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا تیسرا اجلاس 28 نومبر کو ہوگا
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا تیسرا اجلاس 28نومبر بروز بدھ کو ہو گا، جس میں حکومتی ارکان پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز سے متعلق اپنی تجاویز تحریری طور پر دیں گے ۔ ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت شفقت محمود کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں نوید قمر ، میر حاصل خان بزنجو ، رانا ثنا ء اللہ ، فواد چوہدری ، مولانا عبدالواسع ، محمد علی خان سیف ، اور سرفراز بگٹی شامل ہیں ، ذیلی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی طرف سے اپنے ٹی او آرز تحریری طور پر پیش کر دیئے گئے تھے جبکہ حکومتی ارکان اپنے ٹی او آرز پیش نہیں کر سکے تھے ، اجلاس میں حکومتی ارکان کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز تحریری طور پر پیش کئے جائیں گے۔