موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر 101مقدمات درج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے ڈبل سواری پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 101مقدمات درج کرلئے تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ڈبل سواری پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 4مقدمات ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے 2مقدمات ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے 13مقدمات ، تھانہ بنی پولیس نے 10مقدمات ، تھانہ کینٹ پولیس نے4مقدمات ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے 5مقدمات ، تھانہ نصیر آباد پولیس نے 1مقدمہ ، تھانہ RAبازار پولیس نے 3مقدمات ، تھانہ ریس کورس پولیس نے 5مقدمات ، تھانہ سول لائن پولیس نے 3مقدمات ، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے11مقدمات ، تھانہ مورگاہ پولیس نے 9مقدمات ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے 7مقدمات ، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے 3مقدمات ، تھانہ گوجر خان پولیس نے 3مقدمات ، تھانہ مندرہ پولیس نے2مقدمات ، تھانہ جاتلی پولیس نے 3مقدمات ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 10مقدمات جبکہ تھانہ روات پولیس نے3مقدمات درج کئے۔