لبنان: مسلح افواج کے کمانڈر کا مقبوضہ لبنانی علاقے آزادکرانے کا عزم
بیروت (اے پی پی) لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر یوسف عون نے عزم ظاہر کیا ہے کہ مقبوضہ لبنانی علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے جو کچھ بھی کرنا پڑے ، و ہ کریں گے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کیمطابق یوسف عون نے کہا کہ "ہم اپنے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرائیں گے، خواہ اس کے جو بھی چیلنج کا سامنا کرنا پڑے"۔آن لائن عرب اخبار النصرہ کے مطابق جوزف عون کا یہ بیان یوم آزادی کے موقع پر آیا ہے۔