حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ کے امت پر احسانات ناقابل فراموش ہیں: اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ اور تحریک لبیک اسلام کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ام المؤمنین حضرت سیدہ خدیجہ الکبریؓ کے یوم وصال کی مناسبت سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سیدہ خدیجہ الکبریؓ نے تبلیغ اسلام کے پہلے محاذ پر حق کا پرچم بلند کیا کروڑوں سینوں کو منور کرنے والی تعلیمات کو پھیلانے میں آپ کا بنیادی کردار ہے انہوں نے کہاہے کہ اُم المؤمنین حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ کے ملّت اسلامیہ پر احسانات کبھی فراموش نہیں کیے جاسکتے۔ نزول وحی کے بعد پیغمبر اسلامﷺ کے ساتھ اظہار حق کی خاطر جس کے قدم اُٹھے وہ آپ ہی عظیم خاتون ہیں۔ آپ نے مشکلات و مصائب میں رسول اکرمﷺ کا ثابت قدمی سے ساتھ دیاہے۔ دین اسلام کی سر بلندی کیلئے آپ نے صرف اپنا مال ہی خرچ نہیں کیابلکہ اپنی جان تک کی بھی پرواہ نہیں کی۔