قومی بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ آج ہوگی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) قومی بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ آج سے گوجرانوالہ میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ کے دوران بہترین کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی لسٹ تیار کی جائے گی جن کو پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام تربیتی کیمپ میں مدعو کیا جائے گا۔