دبئی :باپ نے 15سال بعد بیٹے کے قاتل کو معاف کر دیا
دبئی(اے پی پی) دبئی میں 15سال بعد سوڈان سے تعلق رکھنے والے باپ نے بیٹے کے قاتل کو معاف کر دیا۔15سال قبل ایک افریقی نوجوان نے سوڈانی نوجوان کو قتل کر دیا تھا پولیس نے قاتل کو عدالت میں پیش کیا، قاتل نے خون بہا دینے کا کہا مگر مقتول کے باپ نے خون بہا لینے سے انکار کر دیا ۔3ماہ قبل انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے مقتول کے والد سے قاتل کو معاف کرنیکی استدعا کی۔