مسلم لیگ ن بلدیاتی ادارے ریموٹ کنٹرول سے چلانا چاہتی ہے : چودھری سرور
لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور ق مسلم لیگ نے ملک میں فوری مردم شماری کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی اداروں کو اختیارات کی منتقلی سے خوفزدہ ہے ‘انتخابی اصلاحات اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیئے بغیر حقیقی جمہو ریت نہیں آئیگی۔ 2018کے عام انتخابات سے پہلے ملک میں شفاف انتخابات اور آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن بھی لازم ہو چکا ہے ۔ لاہورمیں ’’ڈسڑکٹ کنونشن آن الیکٹرول ریفامز ‘‘کے موضوع پر منعقدہ کانفر نس منعقد کی گئی جسکی صدارت سابق گور نر پنجاب چوہدی محمدسرور نے کی ۔فر ید پراچہ میاں منیر احمد اسمبلی راحیلہ خادم حسین ‘پر وجیکٹ کوارڈی نیٹر احمد رانا سمیت دیگر موجود تھے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ بلدیاتی اداروں کو آئین کیمطا بق نہیں ریموٹ کنٹرول سے چلانا چاہتی ہے۔ جماعت اسلامی کے فر ید پراچہ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات جمہو ریت کی بقا کیلئے بہت ضروری ہیں۔ میاں منیر احمد نے کہا کہ (ن) لیگ والے بلدیاتی اداروں کو پسند نہیں کرتے اس لیے وہ بلدیاتی اداروں کو اختیار ات دینے کو تیار نہیں (ن) لیگ کی خاتون رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے مسلم لیگ ن کی حکومتی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مردم شماری کو ضروری سمجھتی ہے اور یقینان اس برس مردم شمای ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک بلدیاتی اداروں کی تکمیل کا تعلق ہے یہی تینوں جماعتیں اس کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔