
احسان ناز
رات گے میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجودہ سیاسی اور معاشی حالات کے بارے میں گفتگو کر رہا تھا سب سوالوں کے جواب مجھ سے مانگ رھے تھے۔ اس بیٹھک میں زیادہ تر سوالات عمران خان اور مریم نوازشریف کی موجودہ طرز سیاست پر تھے میں نے اپنے دوستوں کو کہا کہ مریم نواز شریف بڑی تیز سیاست کر رھی ھے اور وہ چاھتی ھے کہ عمران خان کو جیل میں ڈال کر وہ اپنا اور ابا کو جیل ڈالنے کا بدلہ لے لیکن عدلیہ عمران خان کو بیل دے دیتی ھے عمران خان کے خلاف اس وقت تک 147 مقدمات پاکستان کے مختلف شہروں میں درج ہیں لیکن کوئی بھی مقدمہ کرپشن کا نہیں ھے جبکہ میاں نواز شریف مریم نواز شریف حسن نواز شریف حسین نواز شریف کیپٹن صفدر وزیر اعظم میاں شہباز شریف حمزہ شہباز شریف سلمان شہبازشریف نصرت شہباز شریف بیٹی بہو اور داماد کے خلاف جتنے بھی کیس تھے وہ اربوں کھربوں کی کرپشن کے تھے اور ہیں توشہ خانہ سے تمام متذکرہ افراد نے اور جو کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں انہوں نے بھی توشہ خانہ کی بہتی گنگا سے ہاتھ صاف کیے۔ لیکن جب منی ٹریل کی باری آتی ھے تو مریم نواز شریف کہتی ہیں میرے بھائی پاکستانی نہیں ہیں اس لیے ان پر پاکستان کا قانون لاگو نہیں ھوتا ایک وقت تھا جب مریم نوازشریف نے اینکر ثنا بچہ کو انٹرویو میں کہا تھا کہ میری تو پاکستان میں کو ئی زمین نہیں ھے لندن میں جایداد کہاں سے نکل ائی اور میاں نواز شریف کو پانامہ کیس میں جب لندن کیفلیٹوں کی منی ٹریل پوچھی تو قطری شہزادے کے خط کے علاوہ وہ اربوں ڈالر کے ثبوت نہ دے سکے اور اس طرح میاں نواز شریف مریم نوازشریف اور کیپٹن صفدر کو سزا ھوئی اور تینوں کو اڈیالہ کا راستہ عدالت عظمی نے دکھایا اور پھر مجھے کیوں نکالا کی رٹ لگاتے رہے۔ لیکن جب سے وہ عمران خان کو بیماری کا چکمہ دیکر لندن بھاگے لندن بیٹھ کر عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے پلان بناتے رھے اور آخر کار عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لاے اور حکومت سنبھلتے ھی اپنے خلاف اربوں کے مقدمات سے بری ھوے نیب کے قانون سازی کر کے دانت نکال دیے اور عوام سے جو مہنگائی کے خاتمے کا جو وعدہ کر کے آے تھے بھول گے اور غریبوں کو شہباز شریف نے اپنے کپڑے بیچ کر مہنگائی کے خاتمے کا جو اعلان کیا تھا وہ سچ کر دکھایا کہ غریبوں کے کپڑے اتار لیے اب رمضان شریف میں مفت آٹا سکیم کے تحت پینجاب کے 10 کروڑ شہریوں کو 3 دس کلو کے تھیلے دینے کا سلسلہ جاری ھییہ ایک اچھا اقدام ھے اور غرض یہ ھے کہ عوام آٹا مفت ملنے پر عمران خان کا ساتھ چھوڈ دیں گے ایسا ممکن نہیں کیونکہ غریب آدمی کیا آٹا گھول کر کھاے گا یا پھر گھی 700 روپے کلو ٹماٹر 160 کلو پیاز 200 دالیں600 کلواور سبزی 150 اور 200 روپے کلو کہاں سے خریدے گا میاں شہباز شریف نے ضلع قصور میں اپنے معاون خصوصی اور سابق وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار ملک احمد خاں کے ساتھ آٹا پواینٹ کا دورہ کیا جن علاقوں میں آٹا لیتے بھگدڈ میں لوگ مر گے وہاں نہ گے نہ نوٹس لیا عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد جو پہلے غلطی کی وہ قومی اسمبلی سے استعفے تھے جس کی بنیاد پر پی ڈی ایم والے کھل کر کھیلے۔ اگر عمران خاں اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن کر بیٹھتا تو ممکن تھا کہ شہباز شریف کی کارکردگی اچھی نہ پا کر حکومت عمران خاں کے حوالے کر دی جاتی کیونکہ جب عمران خان سے حکومت لی گی عوام میں میں اتنی پزیرائی نہ تھی جب عوام نیعمران خاں کو شریفوں کی طرف سے دیوار کے ساتھ دیکھا تو عوام پلٹی اور سارے ضمنی الیکشن مریم نوازشریف کی الیکشن کمپین میں اترننے کے باوجود عمران خاں نے جیتے اور مریم نواز الیکشن کمپین چھوڈ کر لندن اپنے ابا کو پیاری ھو گیں اور چوھدری پرویز الہی کے روکنے کے باوجود عمران خاں دوسری بڑی غلطی کی پنجاب اور خیبر پختون خواہ کی اسمبلیاں توڈ دیں کہ 90 دن میں الیکشن ھو۔ گے اورعمران خاں ٹو تھرڈ مجارٹی سے حکومتیں بنایں گے سارے خواب ادھورے رہ گے حکومت اور الیکشن کمیشن نے مریم نواز شریف کے اس نعرے میں رنگ بھرا پہلے عمران خان کا احتساب پھر دونوں ترازو برابر پھر الیکش اپنے ایمپاہروں کے ساتھ لیکن یہ خواب پورا نہ ھو گا اور عدالت عالیہ اپنے فیصلے کو منواے گی یا پھر اسمبلیاں بحال کرنے کا حکم دیکرحکمرانوں کے دانت کھٹے کرے گی اور نگران حکومت جو کہ شفاف الیکشن کا مینڈیٹ لے کر ائی تھی اپنے کیے ھوے جرائم کو دھونے کے لیے خود عدالتوں سے بھیک مانگے گی چوھدری پرویز الہی نے عمران خان کو سمجھایا تھا شریف قانون کو نہیں مانتے ان کے ساتھ آھنی ہاتھوں سے نپٹو ہر ایک کے ساتھ محاذ نہ کھولو عمران خاں نے ایک نہ سنی اور عدالتوں اور گلی گلی چکر لگا رھا ھیاور مریم نواز شریف اپنے جھوٹے بیانیہ کو سچا کرنے کی کوشش میں ھے لیکن عوام عمران خاں کا ساتھ نہ چھوڈنے کا فیصلہ کر چکے ہیں الیکشن جب بھی ھونگے جیت عمران خان کی ھوگی۔