Waqt News
Sunday | June 04, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی بڑی کمی
  • ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان نے حلف اٹھا لیا
  • آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے کا ہوگا، احسن اقبال 
  • ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا گیا

ایک تھیلا لینے والے خاندانوں کو 20 کلو آٹا بیک وقت ، 3 محکموں میں ایڈہاک بھرتی کی منظوری : پنجاب کابینہ 

Mar 26, 2023 6:00 AM, March 26, 2023
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ایک تھیلا لینے والے خاندانوں کو 20 کلو آٹا بیک وقت ، 3 محکموں میں ایڈہاک بھرتی کی منظوری : پنجاب کابینہ 

لاہور+شیخوپورہ +فیروز والہ (نیوز رپورٹر+نامہ نگاران) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے 11ویں اجلاس میں وفاقی و پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کابینہ نے ایک آٹا تھیلا لینے والے تمام خاندانوں کیلئے بیک وقت 20کلو آٹا دینے کی منظوری دی۔ اس فیصلے کا اطلاق 29 مارچ سے ہو گا اور شہریوں کو با ربارسنٹرز کے چکر لگانے کی زحمت نہیں ہو گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ صوبائی وزراءاور سیکرٹریز تسلسل کے ساتھ سنٹرز کے دورے جاری رکھیں اور اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائیں۔ اجلاس میں رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کاجائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزراءاور اعلیٰ حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو رجسٹریشن کے حوالے سے حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ پنجاب کابینہ نے آٹے کی فراہمی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اب تک تقریباً 70لاکھ سے زائد آٹا تھیلے مستحق افراد میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے بازاروں اور مارکیٹوں کو بھی چیک کیا جائے اور پوری انتظامیہ اس ضمن میں متحرک رہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی ایڈہاک پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ سپیشل بچوں کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ آ ٹزم سینٹر کے قیام کیلئے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جوہر ٹاو¿ن میں اراضی محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ادارے کی تنظیم نو کی جائے گی۔ کابینہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سنٹرز میں 1050بچے موجود ہیں جبکہ ادارے کے عملے کی تعداد 750ہے۔ پنجاب کابینہ نے سوشل ویلفیئر اور بیت المال ڈیپارٹمنٹ اور لاہو ر انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے درمیان ایم او یو کی منظوری دی۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے قیام کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر کمیٹی کے کو چیئرمین ہوں گے۔ لاہور، فیصل آباد،راولپنڈی او رگوجرانوالہ کی ڈرگ کورٹ میں چیئرپرسن کی آسامیو ں پر تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں محسن نقوی نے شیخوپورہ کا اچانک دورہ کیا اور مختلف مقامات پر مفت آٹا پوائنٹس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ نگران وزیر اعلیٰ مفت آٹا پوائنٹس پر شہریوں میں گھل مل گئے۔ مفت آٹے کے حصول کے لئے موجود مستحق خواتین سے سہولیات کے متعلق دریافت کیا اور معمر خواتین کا ہاتھ تھام کر خود آٹا کاﺅنٹر پر لیجاتے رہے۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے آٹے کے حصول کے لیے آنے والی مستحق خواتین سے سروس ڈلیوری ٹائم کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ مفت آٹا مرکز پر موجود تمام خواتین نے سروس ڈیلیوری ٹائمنگ کو 3 سے 4 منٹ بتایا۔ محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا بھی وزٹ کیا اور ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے بارے بھی پوچھا۔شیخوپورہ سے نمائندہ نوائے وقت/ نمائندہ خصوصی کے مطابق محسن نقوی سے خواتین نے ناقص انتظامات ہونے کی شکایات لگائی، جس پر وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی باز پرس کی اور انہیں ہدایت کی کہ مفت آٹے کے کیلئے آنے والے لوگوں کے ساتھ اپنا رویہ مثبت رکھےں۔ شکایات کی صورت میں افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی ایچ کیوہسپتال کی ایمرجنسی ٹراما سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں مریضوں اور ان کے لواحقین سے مفت ادویات اور طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا تو وہاں بھی لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کی سررنش بھی کی۔ اس مو قع پر ہسپتال میں ایم آئی آئی مشین اور اینجیو پلاسٹی کے شعبہ کے فوری قیام کے احکامات بھی جاری کئے۔

عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • بارشوں سے متعلق بڑی پیش گوئی.

    Jun 02, 2023 | 14:37
  • عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

    Jun 03, 2023 | 18:45
  • ڈار اور ڈارلنگ!!!

    Jun 03, 2023
  • ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا گیا

    Jun 03, 2023 | 17:38
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

    Jun 03, 2023 | 18:45
  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی بڑی کمی

    Jun 03, 2023 | 18:38
  • ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان نے حلف اٹھا لیا

    Jun 03, 2023 | 18:06
  • آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے کا ہوگا، ...

    Jun 03, 2023 | 17:45
  • ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا گیا

    Jun 03, 2023 | 17:38
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ڈار اور ڈارلنگ!!!

    Jun 03, 2023
  •  ریاست کا"بس بھئی بس" والا معاملہ

    Jun 02, 2023
  • دوسرا مائنس ون 

    Jun 02, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم کی پیاری ...

    Jun 02, 2023
  • مئی کے مہینے میں ”خوشگوار“ موسم 

    Jun 01, 2023
  • 1

    قومی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا نادر موقع

  • 2

    بھارت کے جوہری ہتھیار: دنیا کے لیے خطرے کی علامت

  • 3

    اینٹی کرپشن کیس میں پرویز الٰہی گرفتار

  • 4

    آئی ایم ایف کے بغیر بجٹ کی تیاری کے لئے حکومتی بی پلان.

  • 5

    قاف لیگ کا اے پی سی بلانے کا اعلان

  • 1

    ہفتہ ، 13 ذیقعد، 1444ھ، 3جون 2023ء

  • 2

    جمعہ المبارک ، 12 ذیقعد، 1444ھ، 2جون 2023ئ

  • 3

    جمعرات ، 11 ذیقعد، 1444ھ، یکم جون 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • یاد ہائے سیّد محمد قاسم رضوی

    Jun 03, 2023
  • پاکستان کے لیے متبادل نظام

    Jun 03, 2023
  • ایساکسی کے ساتھ نہیں ہوا

    Jun 03, 2023
  • عمران خان اور فاشزم

    Jun 03, 2023
  • ترقی کے بنتے بگڑتے زینے

    Jun 03, 2023
  • کرپشن کی عجب کہانی۔القادر ٹرسٹ

    Jun 02, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    والدین کے ساتھ حسن سلوک

  • 2

      حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حلیہ مبارک

  • 3

     خواہشات نفس کی مذمت 

  • 1

    دوستانہ تعلقات

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    دستور ساز اسمبلی

  • 4

    پریس کانفرنس 14 جولائی 1947

  • 5

    سندھ مسلم لیگ کانفرنس 9 اکتوبر 38ء

  • 1

    توحیدِ اْمم

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    مضمون اقبال

  • 4

    بالِ جبریل

  • 5

    بانگِ درا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group