لیاقت بلوچ کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات ، خیریت دریافت کی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے مفتی تقی عثمانی سے دارالعلوم کورنگی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور خیریت دریافت کی ۔ اُن پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں فرائض منصبی ادا کرنے کے دوران شہید ہونے والے سیکوریٹی گارڈز کے لیے دعائے مغفرت کی ۔ ملاقات میں مفتی تقی عثمانی کے صاحبزادے حسان عثمانی ، عمران عثمانی کے علاوہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ، سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، امیر ضلع ملیر محمد اسلام ، امیر ضلع کورنگی عبد الجمیل خان ، جمعیت اتحاد العلماء کے مولانا حبیب احمد حنفی اور عرفان عادل بھی موجود تھے ۔