پی سی بی نے دعوت نامہ نہیں بھیجا، سرفراز کہیں نظر نہیں آ ئے
کراچی( سپورٹس رپورٹر) پی سی بی سرفراز احمد کو دعوت دینا بھول گئی۔ قریبی ذرائع نے بتایا کہ دعوت نامہ ملتا تو سرفراز احمد فائنل دیکھنے اسٹیڈیم ضرور جاتے۔ کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے موقع پر سرفراز احمد منظر سے غائب رہے۔قومی ٹیم کے کپتان اسٹیڈیم میں کہیں نظر نہیں آئے۔چیئر مین باکس میں تمام اہم حکومتی آور پی سی بی کے اعلی عہدیدار موجود تھے۔سابق کپتان شاہد آفریدی بھی چیئرمین باکس میں موجود ہے۔