پنڈی بھٹیاں: پٹرولنگ پولیس نے رشوت لینا معمول بنا لیا، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی،شہر کی مختلف شہراہوں پر ناکے لگا کرشہریوں کو لوٹنا معمول بن گیا۔ ڈرائیور حضرات سے ماہانہ رشوت کے لئے رقم مقرر کر دی۔ ڈرائیور پٹرولنگ پولیس کی نارواں سلوک سے پریشان ، ڈرائیور امانت علی عرف زبیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں سامان لوڈ کر کے چنیوٹ جا رہا تھا، کہ جب میں کلمہ چوک پہنچا تو پٹرولنگ پولیس پولیس اہلکاروں نے مجھے روکا، اور مجھ سے رشوت کا مطالبہ کیا، اور کہا کہ 5000/-روپے دو، ورنہ تم کو سارے قانون سیکھا دوں گا، پہلے تو مقدمہ درج کروں گا، او ر ڈانڈوں کے ساتھ تمہاڑی خدمت توازاں کروں گا اور بعد ازاں گاڑی کو بند کروں گا۔ پولیس نے ڈائیور امانت اللہ اور زاہد کے خلاف مقدمہ درج کر کے گاڑی کو بھی بند کر دیا، شہریوں اور ڈرائیور حضرات نے ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس، ڈی پی او حافظ آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔