چین:گیس پائپ لائن میں دھماکہ ایک شخص ہلاک،5زخمی
بیجنگ (اے این این)چین کے مشرقی صوبے جیانگ ژی میں گیس پائپ لائن میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی کیمرے کی فوٹیج جاری کر دی گئی۔ چینی میڈیا کے مطابق جنگ دے ژن شہر میں زیر زمین گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق غیر قانونی عمارتوں کو گرانے کے دوران دھماکہ ہوا۔