اسرائیلی طیاروں کی غزہ پٹی پر بمباری حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
تل ابیب (اے پی پی) اسرائیلی طیاروں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے اتوار کی صبح جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی اس کارروائی میں حماس کے زیرانتظام غزہ پٹی کے جنوبی علاقے رفاہ میں ایک عسکری کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب چار فلسطینی آتش گیر مواد سے بھری بوتلوں کے ساتھ سرحدی باڑ عبور کر کے اسرائیل میں داخل ہوئے تھے۔