ملتان (آئی این پی) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی عدالتی حکم پر نااہلی سے خالی ہونے والی سےٹ پر ملتان کے حلقہ این اے 151 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے13 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے‘پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی سمیت2 امیدواروں نے کاغذات حاصل کئے ہیں جبکہ (ن) لیگ کے اسحاق بچہ بھی اس حلقہ سے امیدوار ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی 26 جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔ 28 اور 29 جون کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی 2جولائی تک اپیلیں دائر ہو سکیں گی ۔ 4جولائی تک ان کو نمٹا دیا جائے گا ۔ کوئی بھی امیدوار 5 جولائی تک دستبردار ہو سکے گا۔ 6جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی انتخابی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اسسٹنٹ الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر اور ڈی ای اوزکالجز و ایلمنٹری اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ہوں گے اور اس حلقہ میں پولنگ 19 جولائی کو ہو گی۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024