آئی سی سی، ایک روزہ میچوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری، بیٹنگ میں سات جبکہ باؤلنگ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشنیں تبدیل ہوئی ہیں۔
آئی سی سی کی طرف سے ایک روزہ میچوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کی گئی ہےجس کے تحت بیٹنگ رینکنگ میں اظہرعلی اڑتالیس درجے ترقی کرکے اکیاسی ویں اور اسدشفیق تیرہ درجے ترقی کرکے اڑسٹھ ویں پوزیشن پرپہنچ گئے ہیں جبکہ قومی کپتان مصباح الحق تیسویں درجے سے دو قدم اوپرجاکراٹھائیسویں نمبرپرہیں۔ گزشتہ ہفتے سری لنکا کے خلاف سیریزمیں بدترین پرفارمنس دینے کے بعد محمد حفیظ اڑتیس سے نو درجے تنزلی کے بعد سینتالیسویں، یونس خان اکیاون سے دو درجے تنزلی کے بعد ترپن ویں اور شاہد آفریدی اکتالیس سے ایک درجہ تنزلی کے بعد بیالیسویں جبکہ عمر اکمل ایک درجہ نیچے چودہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ بیٹنگ میں سرفہرست ہیں جبکہ ان کے ساتھی اے بی ڈولیرز اور بھارت کے ورات کوہلی دوسرے اور تیسرے مقام پر فائز ہیں۔ باؤلنگ رینکنگ میں پاکستان کے سہیل تنویر پچیس درجے ترقی کرکے پچاسویں جبکہ عمرگل چاردرجے تنزلی کے بعد بتیسویں مقام پر چلے گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ایل ایل تٹوبے اوّل درجے جبکہ محمد حفیط بدستور دوسرے اور سعید اجمل تیسرے مقام پر موجود ہیں۔