چراغ صداقت تیز آندھیوں کی زد میں بھی جلتا ہے،جہانگیر اختر بھٹی
بیول(نامہ نگار)چراغ صداقت تیز آندھیوں کی زد میں بھی جلتا ہیں وقت کے فرعونوں کی آنکھوںمیں آنکھیں ڈال کر انھیں ان کی اوقات یاد دلانا ،ظلم وجبر کے طوفانوں میں اعتماد کی کشتی میں اساتذہ کے مفادات رکھ کر ساحل پر پہنچاناہی لیڈر شپ کا طرئہ امتیاز ہوتا ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول قاضیاں جہانگیر اختر بھٹی نے چوہدری صغیر عالم کی طرف سے احباب کے اعزاز میں کلرسیداں کے شادی ہال میں دی گئی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ٹرلڈیونین میں بطور صدر ٹیچر یونین چوہدری صیغر عالم بھی ان کیفیات سے دوچار ہوئے یہاں تک کہ مارشل لاء دور میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں،چوہدری صغیر عالم کو حق اور سچ پر ثابت قدم رہنے پر عبدالجبار بھٹی،احسان الحق قریشی ،چوہدری تصور ،سردارصلا ح الدین،ماسٹر ساجد حسین،اور گلفراز خان نے چوہدری صغیر عالم کی شخصیت کو زبر دست الٖفاظ میں خراج تحسین پیش کیاچوہدری صغیر عالم نے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا