لینڈ فل سائٹ کے علاوہ کہیں بھی کچر ا پھینکنے پر گاڑی ضبط ڈرائیور کوگرفتار کر لیا جائے گا کمشنر کراچی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) لینڈ فل سائٹس کے علاوہ کہیں بھی کچر ا پھینکنے پر کارروائی ہوگی کچرہ گاڑی ضبط کر لی جائے گی اور ڈرائیور کوگرفتار کر لیا جائے گا ۔کچرا جلانے پر پابندی عاید ہوگی اور کچرہ جلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت بلدیاتی اداروں کے اجلاس میںکیا گیا ۔اجلاس میں کراچی میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے مختلف فیصلے کئے گئے ۔فیصلہ کیا گیاتمام بلدیاتی ادارے کراچی میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے ، کچرا اٹھانے اور انھیں مقررہ لینڈ فل سائٹس پر ٹھکانے لگانے کے لئے موثر اقدامات کریں گے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کی حدود میں صفائی کی صورتحال کو بہتر ہو ۔ اجلاس نے اس بات کا نو ٹس لیا کہ بعض ادارے کچرہ ٹھکانے لگانے کے لئے لینڈ فل سائٹس کا استعمال نہیں کر رہے ہیں۔مینجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے اجلاس کو ان ادارں کی نشاندہی کی جو اپنے علاقوں کا کچرہ لینڈ فل سائٹس میں ٹکھانے لگانے میں ناکام رہے ہیں۔ فیصلہ کیا گیا کہ تمام بلدیاتی ادارے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کی گاڑیاں لینڈ فل سائٹس کے علاوہ شہر میں کسی بھی جگہ کچرہ نہ پھینکیں جو گاڑیا ں کچرا پھینکتے ہوے پائی گئیں وہ ضبط کر لی جائیں گی اور ان گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا جا ئے گا۔