نیازی جھوٹوں کے کپتان بن چکے‘ خیبر پی کے میں بدترین کارکردگی دکھائی : شہبازشریف
لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر دور میں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور ہمارا ہر دور عوامی خدمت سے عبارت ہے۔ نیازی صاحب نے جھوٹ بولنے اور یوٹرن کے عالمی ریکار ڈ بنائے ہیں اور ساڑھے چار برس میں کے پی کے میں بدترین کارکردگی دکھائی ہے ۔دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے۔ ہر موقع پر جھوٹ بولنے اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آچکے ہیں اور نیازی صاحب ”جھوٹوں کے کپتان“ بن چکے ہیں ۔ عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالف یہ لوگ مسلم لیگ (ن ) کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں۔ پاکستان کے باشعور عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو آئندہ الیکشن میں کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ نےازی صاحب نے سےاست مےں گالم گلوچ اور ناشائستگی کے کلچر کو پروان چڑھاےا ہے اور اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔ باشعور عوام جھوٹ کے ماہر سیاستدان کی منفی سوچ اور انتشار پر مبنی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ منفی سیاست اور قوم کا وقت برباد کرنے والوں کو پہلے بھی پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملا اور نہ آئندہ ملے گا۔ وہ یہاں مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ شہباز شریف نے کہا عوام کو خالی نعروں، کھوکھلے دعووں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔ پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا جھوٹ کے مصنوعی سہارے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی اور نہ ہی با شعور عوام ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے والوں کو اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب ہونے دیں گے۔ وزےراعلیٰ نے کہا ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے پاکستان کے عوام حساب لیںگے اور ہم جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل ، اعلیٰ معیار اور شفافیت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پہچان ہے کیونکہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کو ہمےشہ مقدم رکھا ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب صدر انوار الحق پنوں، نائب صدر چودھری نور صمد خان اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔
شہباز شریف