سندھ بار کے انتخابات، یاسر عرفات بلا مقابلہ چیئرمین منتخب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بار کونسل کے2018کے الیکشن میں وزیر قانون سندھ ضیا الحسن لنجار کا حمایت یافتہ پینل کامیاب ہوگیا،کامیاب ہونے والوں میںیاسر عرفات بلا مقابلہ چیئرمین، صلاح الدین گنڈاپور وائس چیئرمین،لالا یاسین بابر اور دیگر بھی بنا مقابلے کامیاب ہوگئے۔کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیرقانون ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ وکلا برادری کا اعتماد ثابت کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی قانون کی حکمرانی کے لئے کوشاں ہے۔ پیپلزپارٹی ہی ہمیشہ وکلا برادری کے مسائل حل کرتی آئی ہے۔پیپلزپارٹی نے ہر مشکل وقت میں وکلا برادری کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی بحالی کے لئے وکلا برادری کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔عام انتخابات میں بھی مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے۔
سندھ بار