مقبوضہ کشمیر میں لاگو افسپا کالا قانون فوری ختم کیا جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
سرینگر (آن لائن) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں لاگو افسپا کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا ہے یہ قانون بھارت کی عالمی ذمہ داریوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل سلیل شیٹھی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے گجرات میں فسادات کے دوران کئی مسلمانوں کو قتل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے ابھی تک اس قتل عام میں ملوث ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا۔یہ معاملہ انسانی حقوق کےلئے لمحہ فکریہ اور باعث تشویش ہے ۔انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے لاگو کیا گیا افسپا ایکٹ کوئی قانون نہیں بلکہ عالمی اور مقامی سطح پر یہ آواز بلند ہو رہی ہے یہ قانون بھارت کی عالمی ذمہ داریوں کے خلاف ہے جسے فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا بھارت میں کوئی ایک قانون تبدیل کرنے کا موقع دیا جائے تو وہ سب سے پہلے افسپا کو ختم کریں گے۔