وفاقی وزیر داخلہ کا پشاور موڑ سستا بازار کا دورہ، آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پشاور موڑ پر سستا بازار کا دورہ کیا اور آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا .اس موقع پر وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری اور میئر اسلام آباد بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے سستا بازار پشاور موڑ کا دورہ کیا۔ احسن اقبال نے آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ آتشزدگی کے متاثرین نے نقصانات کے حوالے سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری اور میئر اسلام آباد انصر عزیز وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے۔