ڈگری جر گہ نے12 سالہ بچی کا47 سالہ شخص سے نکا ح کر ادیا
ڈگری( نامہ نگار ) ڈگری کے قریب ٹنڈوجان محمد کے تھانے کی حد میں دیھ 188 میں غیر قانونی جرگے میں 12/13 سال کی معصوم بچی کو 47 سالہ شخص سے نکاح کردیا گیا. واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی میرپور خاص کامران نواز پنچوتہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئی ڈی ایس پی جھڈو اضغر جٹ، ایس ایچ او ٹنڈوجان محمد لطف اللہ لغاری کو کاروائی کا حکم دیا جس پر ڈی ایس پی جھڈو اضغر جٹ نے ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد لطف اللہ لغاری نے انچارچ سی آئی میرپورخاص امام دین چانڈیو کی مدد سے پولیس پارٹی کے ساتھ دیھ 188 میں کاروائی کرکے 47 سالہ دولہا غلام مصطفٰی کلوئی اور نکاح خواں میر آصف تالپور کو گرفتار کرلیا جبکہ 12/13 سالہ شاہدہ کلوئی کو بازیاب کرایا. ٹنڈو جان محمد تھانے میں ملزم 47 سالہ دولہے غلام مصطفٰی کلوئی نے میڈیا کو بتایا کہ عزیز کلوئی اور اسکی بیٹی نے کورٹ میرج کرلی تھی جس پر ہمارے درمیان تنازعہ تھا جس پر محمد خان کلوئی اور ابراہیم کلوئی نے برادری کے جرگے میں فیصلہ کرتے ہوئے میری شادی عزیز کلوئی کی بہن سے کرانے کا فیصلہ کیا. جبکہ نکاح خواں میر آصف تالپور نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ ابراہیم کلوئی نے غلط بیانی کی اور مجھے لڑکی کی عمر نہیں بتائی میں تو مدرسے کے لیے کھال کا کہنے گیا تھا مجھے نکاح کا کہا گیا اور مجھ سے غلط بیانی کی گئی میں نے زبانی نکاح پڑھوایا جبکہ مجھے لڑکی کی عمر کا معلوم نہیں تھا جبکہ دو ملزمان محمد خان کلوئی اور ابراہیم کلوئی روپوش ہیں. جمعے کے روز لڑکی کی رخصتی تھی لیکن اس سے پہلے ہی پولیس نے کاروائی کرکے رخصتی رکوادی۔