پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ
حیدرآباد( نامہ نگار) پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں شعیب لغاری اور اسد ملک کی سینچریوں کی بدولت حیدرآباد نے ٹھٹہ کو اننگ اور 144رنز سے شکست دی۔نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ روزہ میچ میں ٹھٹہ ڈسٹرکٹ اپنی پہلی اننگ میں 100رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فاتح ٹیم کے ناصرا ویش نے 35رنز کے عوض7 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ۔ ابتسام شیخ نے دو اور اسد ملک نے ایک وکٹ حاصل کی۔حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے بیٹسمینوں نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 404رنز کا پہاڑ کردیا، شیب لغاری نے 126اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اسد ملک نے 101رنز کی اننگ کھیلی، دانیال راجپوت نے 37رنز بنائے۔ حسبیب اقبال اور عابد خان نے دو دو وکٹیں ھاصل کی۔ 304رنز کے خسارے کے بعد ٹھٹہ نے دوسری اننگ کا آغاز کیا تاہم دوسری اننگ میں بھی مہمان سائیڈ ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 160رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔ ابتسام شیخ نے تین جب کہ شعیب لغار یاور آصف محمود نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔