انسداد ڈینگی و خسرہ کیلئے خصوصی کیمپ قائم کر دئیے: الطاف ایزد خان
لاہور (لیڈی رپورٹر)سیکرٹری پاپولیشن الطاف ایزد خان نے کہا کہ ڈینگی لاروے کے تدارک اور ڈینگی و خسرہ سے بچا¶ کے لئے ٹا¶ن میں خصوصی کیمپس قائم کر دئیے گئے اور ٹا¶ن انتظامیہ محکمہ صحت کے تعاون سے مانیٹرنگ ٹیموں کے ہمراہ علاقے میں انسداد ڈینگی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ سکولوں و کالجز میں خصوصی سیمینار کے ساتھ ساتھ مساجد اور چرچ میں بھی معلوماتی پملفٹ تقسیم کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری پاپولیشن نے گلبرگ ٹا¶ن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔