منیٰ میں سعید اجمل، سرفراز، اظہر علی اور اسد شفیق محفوظ رہے : عید سادگی سے منائی جائے : کپتان قومی ون ڈے ٹیم
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے چار کرکٹر جن میں سعید اجمل، سرفراز احمد، قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور اسد شفیق منیٰ میں بھگڈر مچنے کے واقعہ میں محفوظ رہے ہیں۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے فون کرکے میڈیا کو بتایا کہ ان سمیت تمام کرکٹرز محفوظ ہیں اور انہوں نے مزدلفہ جاتے ہوئے رمی خیریت سے کرلی تھی۔ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ انہیں اور دیگر ساتھی کرکٹرز کو سانحہ رمی میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ واقعہ پر بہت دکھ ہوا ہے پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ عید سادگی سے منائے پاکستانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ سانحہ کی خبر کے بعد پاکستان میں دوست احباب اور گھر والوں کو ہماری خیریت کے حوالے سے کافی تشویش تھی وہ کافی پریشان تھے تاہم اللہ کے فضل سے میں اور دیگر ساتھی خیریت سے ہیں۔
کرکٹر