ایران پر حملے کیلئے ڈیڈ لائن‘ اوباما نے اسرائیلی وزیراعظم کا مطالبہ مسترد کر دیا
واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر نے ایران کیخلاف ڈیڈ لائن کے مطالبے پر اسرائیلی وزیراعظم کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کسی کے دباﺅ پر نہیں صرف امریکی عوام کی خواہشات پر ہوگا جبکہ ان کے مدمقابل صدارتی امیدوار میٹ رومنی کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ کسی بھی صورت درست طریقہ کار نہیں ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر باراک اوباما نے ایک امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کے اس موقف سے رضا مند اور اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینے چاہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام امریکہ اوراسرائیل دونوں کے لیے خطرہ ہے تاہم ایران کیخلاف ڈیڈ لائن کے حوالے سے کوئی دباﺅ قبول نہیں کیاجائے گا چونکہ قومی سلامتی سے متعلق فیصلوں کا اختیار صرف امریکی عوام کو ہے اور اس حوالے سے کسی دباﺅ میں آکر کوئی فیصلہ قبول نہیں کیاجائےگا۔