میرے دور اقتدار میں ٹارگٹڈ آپریشن کےلئے ہاتھ بندھے تھے: ذوالفقار مرزا
میرے دور اقتدار میں ٹارگٹڈ آپریشن کےلئے ہاتھ بندھے تھے: ذوالفقار مرزا
پنگریو (آئی این پی )سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دور اقتدار میں ٹارگٹڈ آپریشن کرنے کے لئے ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ جمعرات کو پنگریو میں صوفی بزرگ سید سمن سرکار کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے لندن، دبئی اور کراچی میں ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ان سے تعلق بھائیوں سے بھی زیادہ گہرا ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کو سندھ حکومت کا اچھا فیصلہ قرار دیا۔
ذوالفقار مرزا