افغانستان میں سردی خونیں ثابت ہو سکتی ہے‘قابض افواج پر خوف طاری ہو گیا، امریکی جریدے
کراچی (خصوصی رپورٹ) امریکہ کے معروف جریدوں کے مطابق افغانستان میں سردی خونیں ثابت ہو سکتی ہے۔ قابض افواج پر خوف طاری ہو گیا۔ امت کے مطابق واپسی کی تیاری کرنیوالے اتحادی فوجیوں پر طالبان جنگجو تابڑ توڑ حملوں کیلئے تیار ہیں۔ اس حوالے سے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خبردار کر دیا، صدارتی الیکشن کے دوران اعلیٰ سیاسی شخصیات کوبھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ آئندہ چند ماہ افغان جنگ میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔ دوطرفہ سکیورٹی معاہدہ انتہائی اہم مسئلہ بن گیا۔