ارجنٹائن :گائے کے معدے میں پیدا ہونے والی زہریلی گیس سے گاڑیاں چلائی جائیں گی
بیونس آئرس (اے پی پی) ارجنٹائن میں سائنسدانوں نے متبادل توانائی کا نیا ماحول دوست طریقہ متعارف کرا دیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس طریقے میں گائے کے معدے میں پیدا ہونیوالی زہریلی گیس کو قابل استعمال بنا کر اس سے گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ ارجنٹائن کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایگری کلچر ٹیکنالوجی میں ماہرین قدرتی گیس بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔