حق پرست اراکین اسمبلی کا اورنگی میں بڑھتے کرائم پر اظہار تشویش
کراچی (نیوزرپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ضلع غربی سے تعلق رکھنے والے اراکین سندھ اسمبلی صداقت حسین،علی خرشیدی اور عدیل شہزاد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ شہر ِقائد میں بلخصوص اورنگی ٹا ؤن کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے سندھ پولیس اور حکومت سندھ کی نااہلی وناکامی قراردیاہے۔ امن وامان برقرار رکھنا شہریوں کی جان و مال اور عزت وآبرو کی حفاظت کرنا حکومت سندھ کی آئینی ذمہ داری ہے جس سے غفلت برت کر حکو مت سندھ آئین سے انحراف کر رہی ہے ایک بیان میںاراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں اونگی ٹا ؤن میں جرائم خصوصاًلوٹ مار کی وارداتوںمیںاضافے نے اورنگی ٹا ؤن کی عوام کوشدیدخوف میںمبتلاکررکھاہے اوروہ عدم تحفظ کاشکارہیںجبکہ سندھ پولیس جرائم کی وارداتوں کی روک تھام میںمکمل طورپربے بس نظرآتی ہے ۔ اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ پولیس حکومت سندھ کے ماتحت ہے اور ایسالگتا ہے کہ حکومت سندھ کی رٹ ختم ہوچکی ہے وہ عوام کو تحفظ دینے میں ناکامی کے ساتھ ساتھ مجرمانہ غفلت کی بھی مرتکب ہو رہی ہے جو افسوسناک اورلمحہ فکریہ ہے۔ اراکین سند ھ اسمبلی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں بلخصوص اورنگی ٹا ؤن میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لئے فی الفوراقدامات کرتے ہوئے عوام کو تحفظ فراہم کرے ۔