مستقبل میں پسیہ باہر لے جانا آسان نہیں ہوگا، ایمنسٹی سے مسئلے کم ہونگے، شبر زیدی
لاہو ر(کامرس رپورٹر ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ بے نامی لا بنایا گیا لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا گیا،ہم سب کے لئے ضروری ہے کہ بے نامی لا کو سمجھا جائے،ایمنسٹی سکیم میں آپ کے مسئلے کم ہوں گے ،حکومت نے ایک بہت عام اور آسان سکیم متعارف کروائی ہے،ٹیکس پیئرز اور انکم ٹیکس آفیسرز کے درمیان قربت نہیں ہونی چاہیے۔ ا ن خیالات کااظہار چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے رائل پام کنٹری کلب میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ اداروں کی کرپشن کا مسئلہ حل کرنے کے لئے سب کی رائے لینا چاہتا ہوں۔مستقبل میں پاکستان سے باہر پیسہ لے کہ جانا آسان نہیں ہو گا۔پاکستان میں آپ کا پیسہ زیادہ محفوظ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ایک لاکھ رجسٹرڈ کمپنیاں ہیں،ٹیکس پے کرنے والی کمپنیاں 50ہزار ہیں۔میرا ارادہ بندے کی بجائے ادارے کو پکڑنا ہے۔انہوںنے کہاکہ پارلمینٹرین کے بارے میں غلط تاثر ہے کہ وہ ٹیکس نہیں دیتے پکڑ لیں،اس طرح کسی ایک بندے کو پکڑنا مسئلے کا حل نہیں۔میں چاہتا ہوں کہ جو انڈسٹری ٹیکس نہیں دیتی اسے پکڑیں۔ شوگر پیپر سٹیل پراپرٹی سب کو ڈاکومینٹ کرنا ہو گا خود ہی سب پکڑے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ بے نامی لا بنایا گیا لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا گیا،ہم سب کے لئے ضروری ہے کہ بے نامی لا کو سمجھا جائے،ایمنسٹی سکیم میں آپ کے مسئلے کم ہوں گے ،حکومت نے ایک بہت عام اور آسان سکیم متعارف کروائی ہے،ٹیکس پیئرز اور انکم ٹیکس آفیسرز کے درمیان قربت نہیں ہونی چاہیے۔