ن لیگ نے نعیم بھابھہ کو این اے 164 سے الیکشن لڑنے کی ہدایت کر دی
کرم پور (نامہ نگار) این اے 164کرم پور وہاڑی سے صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھابھہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر پارٹی ہائی کمان کے فیصلہ پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور دیگر قائدین نے ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر این اے 164کرم پور وہاڑی سے الیکشن میں حصہ لیں ۔ ان کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔ کیونکہ وہ مسلسل دو بار ایم پی اے کا الیکشن پہلے ہی جیت چکے ہیں۔ 2018میں اس دفعہ بھی تہمینہ دولتانہ کو 2013کی طرح مخصوص نشست سے منتخب کرایا جائے گا۔ پارٹی نے دو اراکین صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید اور نعیم خان بھابھہ کے درمیان ایک ہی حلقہ PP234میں آمنے سامنے آنے کا مسئلہ حل ہوجائے گا دریں اثنا نعیم خان بھابھہ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنے قائد کے حکم کے مطابق الیکشن میں حصہ لیں گے۔ جس کے لئے اپنے ساتھیوں اور پارٹی کارکنان سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ اور انشاء اللہ حلقہ NA164وہاڑی سے بھر پور کامیابی حاصل کریں گے۔ اور ثابت کردیں گے کہ ضلع وہاڑی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے۔